بھٹکل:21؍نومبر (ایس او نیوز) انجمن پی یوکالج بھٹکل میں ڈائرکٹوریٹ اقلیتی فلاح وبہبود بنگلورو محکمہ کی جانب سے شعبہ سائنس پی یو دوم کے طلبا میں خاص طورسے سی ای ٹی امتحانات کے لئے تیار کردہ فزکس، کیمسٹری، میاتھس اور بیالوجی مضامین کی کتابیں تقسیم کی گئیں۔
طلبا میں کتابیں تقسیم کرنے کے محکمہ کے بھٹکل میں توسیعی آفیسر شمس الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے جن کتابوں کوآپ طلبا کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے ان کا مطالعہ کرتے ہوئے بہتر نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کریں اورسرکارکی طرف سے اقلیتوں کے لئے ایسی بہت ساری اسکیمیں اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن سے استفاد ہ کرنے کی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ اترکنڑا ضلع میں صرف انجمن کےطلبا کے لئے ہی یہ کتابوں کی اسکیم منظور کی گئی ہے اور کل ملا کر 200کتابیں اقلیتی طلبا میں تقسیم کئے جانےکی جانکاری دی ۔ اس موقع پر کالج پرنسپال محمد یوسف کولا، نائب پرنسپال عبدالرحیم خان اورمیاتھس لکچرر اسماعیل غسان موجود تھے۔ پی یو دوم میں زیر تعلیم تمام طلبا کے درمیان کتابیں تقسیم کی گئیں۔
